انوار الحق کاکڑ وزارت ہاﺅسنگ کے 60 لاکھ کے نادہندہ، نوٹس جاری

Mar 08, 2024 | 18:26:PM
انوار الحق کاکڑ وزارت ہاﺅسنگ کے 60 لاکھ کے نادہندہ، نوٹس جاری
کیپشن: انوارالحق کاکڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اقتدار جاتے ہی پہلا نوٹس جاری ہو گیا۔
سابق نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ وزرات ہاؤسنگ کے نادہندہ نکلے،وزرات ہاؤسنگ کاکہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے رہائش پذیر ہیں،انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے پانچ سال رہائشگا ہ 60لاکھ کرایہ واجب ادا ہے،انوارالحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا ،وزرات ہاؤسنگ اینڈورکس نے رقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا ۔
انوارالحق کاکڑ اب بھی منسٹرانکلیو کے بنگلہ نمبر15میں رہائش پذیر ہیں،انوارالحق کاکڑ گزشتہ ہفتے بطور نگراں وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ کون ہوگا؟نام سامنے آگیا