چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑے کرکٹ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

Mar 08, 2024 | 18:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بڑے ملکی کرکٹ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کر کے پلان بھی طلب کر لیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملک کے 3 بڑے وینیوز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائی سن ایک بار پھر رنگ میں اتریں گے

چئیرمین پی سی بی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرتے ہوئے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ  گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا۔

چئیرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا، سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے  سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔