پشاور میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

Mar 08, 2023 | 19:26:PM
پشاور میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ماچس بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا حیات آباد کی ایک پرانی ماچس فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دھماکے کے باعث فیکٹری کی چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: گھر کے اندر فائرنگ,  5 افراد جاں بحق

ریسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود پرانی ماچس فیکٹری میں صفائی کے دوران ہوا۔ ریسکیو حکام نے بھی فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔