سیاست گرم۔چودھری شجاعت مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

Mar 08, 2022 | 20:20:PM
سیاست گرم۔چودھری شجاعت۔تحریک عدم اعتماد۔ملاقات۔اپوزیشن
کیپشن: چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ اپوزیشن کے رہنماﺅںشہباز شریف ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الر حمان کی اہم پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الر حمان کے گھر پہنچ گئے۔
 ذرائع کے مطابق مولانا فضل الر حمان کے گھر ہونیوالی اس ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خصوصی طور پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چودھری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ ، مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا صلاح الدین شریک تھے ۔
واضح رہے کہ گرم سیاسی ماحول میں اپوزیشن اور حکومت نے ہی لاہور میںچودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ چودھری شجاعت اس صورتحال میں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ تحریک عدم اعتماد ۔172سے زیادہ ووٹ لیں گے۔اپوزیشن کا دعویٰ