شین وارن نے موت سے قبل نئے کپڑے کیوں آرڈر کئےتھے؟

Mar 08, 2022 | 12:20:PM
شین وارن نے موت سے قبل نئے کپڑے کیوں آرڈر کئےتھے؟
کیپشن: شین وارن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شین وارن کی موت نے کرکٹ شائقین اور کھلاڑیوں کو افسردہ کردیا، آسٹریلیا کے آنجہانی باؤلر شین وارن کے انتقال کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ  میں ان کی موت کاطبعی قرار دیا گیا۔ شین وارن نے موت سے قبل نئے کپڑے آرڈر کئے تھے۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن  کے قریبی ساتھی اینڈریو نیوفیتو نے کئی کوششیں کیں مگر وہ اپنے دوست کو زندہ نہ کر سکے۔ دوست جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئے تو شین وارن کو غیر معمولی حالت میں پایا تھا، جسے دیکھ کر وہ خود بھی پریشان ہو گئے تھے۔

شین وارن نے موت سے چند لمحے پہلے ایک نئے سوٹ کا آرڈر دیا تھا، جسے وہ پہننے والے تھے اور شاید کہیں جانے والے تھے۔ لیکن شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ساتھ ہی تھائی لینڈ کے اس ولا میں دو تھائی مساج کرنے والوں کو بھی بلایا تھا۔

 تھائی پولیس کے مطابق موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد اٹھا تھا جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے طور پر جب شین وارن کے سینے کو دبایا تو انہیں کھانسی ہوئی تو ان کے منہ سے تھوک اور خون نکلا۔

تھائی پولیس نے بتایا تھا کہ شین وارن کے خاندان کے افراد سے پتا چلا ہے کہ لیگ اسپنرکو دمے سمیت دل کا عارضہ بھی لاحق تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی دل کے ڈاکٹرکو دکھایا تھا۔

شین وارن کے ترجمان کے مطابق  سابق کرکٹر کا انتقال حرکت قبل بند ہو جانے کے باعث ہوا ۔  ان کے مینجر کے مطابق  شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے کچھ دیر قبل تک 14 روز سے صرف سیال غذا کھارہے تھے ۔