یوکرین جنگ ،روسی فوج کا ایک اور جنرل مارا گیا 

Mar 08, 2022 | 12:12:PM
روسی جنرل ، ہلاک
کیپشن: یوکرین میں ہلاک ہونیوالا روسی فوجی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں روسی فوج کا ایک اور جنرل مارا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ خارکیف میں روسی اور یوکرینی فوج کے درمیان شدیدلڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں روسی فوج کا میجر  جنرل وٹالی گیراسیموف دیگر سینئر افسران کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔یوکرینی انٹیلی جنس کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونیوالا روسی فوج کا دوسرا سینئر افسر ہے جو یوکرین جنگ میں مارا گیا۔یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق میجر جنرل وٹالی گیراسیموف کو دیگر سینئر افسران کے ساتھ مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں  ہلاک کیا گیا۔ جنرل وٹالی گیراسیموف روس کے اکتالیسویں آرمی کے پہلے ڈپٹی کمانڈر تھے ۔گیراسیموف نے دوسری چیچن جنگ میں روسی فوجی آپریشن میں بھرپور حصہ لیااور کئی تمغے بھی جیتے۔ اس سے قبل مارچ کے آغاز میں روسی فوج کے ڈپٹی کمانڈر، میجر جنرل آندرے سخووتسکی کے مارے جانے کی روسی میڈیا نے تصدیق کی تھی۔

یوکرینی حکومت کے مطابق ان کی فوج نے اب روس کے گیارہ ہزار سے زائد روسی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ روس نے صرف 500ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی برآمد پر پابندی،روس کی یورپ کو بڑی دھمکی