پی ڈی ایم اجلاس ،شاہ اویس نورانی اور قمر زمان کائرہ میں تلخ کلامی 

Mar 08, 2021 | 20:59:PM
پی ڈی ایم اجلاس ،شاہ اویس نورانی اور قمر زمان کائرہ میں تلخ کلامی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری ہے،جس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی، بی این پی اوراتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اجلاس میں اویس نورانی نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو تین سال پہلے صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے کیوں سپورٹ نہیں کیا،قمر زمان کائرہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ تین سال پہلے صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے،پی پی رہنما نے کہاکہ ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔اس پرمولانا فضل الرحمان نے اویس نورانی کو خاموش کرادیااورن لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے بات کا رخ موڑدیا۔