جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں مبینہ ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں مبینہ ڈانس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے چوکیدار تنویر حسین کی درخواست پر تھانہ سول لائنز میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 564/26 درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی رہی جس میں جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں مبینہ طور پر ڈانس پارٹی کا منظر دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے معاملے کا نوٹس لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ویڈیو کی حقیقت، مقام اور اس میں شامل افراد کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق ذمہ دار افراد کے تعین کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ تفتیش مکمل ہونے تک واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم