علیمہ خان کی 2 گواہان کی دوبارہ طلبی کی درخواست منظور، سماعت 10 جون تک ملتوی

Jun 08, 2026 | 15:17:PM
علیمہ خان کی 2 گواہان کی دوبارہ طلبی کی درخواست منظور، سماعت 10 جون تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی 2 گاہان کی دوبارہ طلبی کی درخواست منظور کرلی ہے

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےعلیمہ خان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں 2 گواہان دوبارہ طلب کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں گواہ 10 جون کو طلب کیے گئے ہیں۔ ‎راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی 2 اہم گواہان پہلے تفتیشی آفیسر راجہ افتخار اور این سی سی آئی اے کے آفیسر نادر کو دوبارہ جرح کے لئے درخواست منظور کرتے دونوں کے عدالت طلبی کے سمن بھی جاری کر دئیے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت میں طوفان سے 3طیارے متاثر! ویڈیو وائرل

درخواست کے وقت علیمہ خان بھی عدالت موجود تھیں۔ علیمہ خان کے خلاف اس مقدمہ کی سماعت 10 جون بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

آئیندہ تاریخ پر علیمہ خان سمیت 11 ملزمان بھی طلب کئے گئے۔ علیمہ خان کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔