نئی دہلی: طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے تباہی،3 ایئر انڈیا طیارے متاثر

Jun 08, 2026 | 14:31:PM
نئی دہلی: طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے تباہی،3 ایئر انڈیا طیارے متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدید بارش اور طوفانی ہواؤں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر آنے والے اس طوفان کے دوران تیز ہوا کے جھونکوں نے زمینی معاونتی آلات کو اپنی جگہ سے ہٹا دیا، یہ بھاری سامان ایئر انڈیا انجینئرنگ اور انڈیگو کے زیر استعمال تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ آلات پھسل کر ٹرمینل دو کے قریب کھڑے تین ایئر انڈیا اے تین سو بیس طیاروں سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں تینوں طیارے شدید متاثر ہوئے اور انہیں عارضی طور پر سروس سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارش کے دوران ہوائی اڈے کے اندر موجود افراد صورتحال کا مشاہدہ کر رہے تھے جبکہ اچانک سامان اور گاڑیاں تیز ہوا کے باعث بے قابو ہو کر حرکت کرنے لگیں،عملہ ہنگامی طور پر صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا۔

 خوش قسمتی سے حادثے کے وقت پارکنگ ایریا خالی تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے نے بڑے ہوائی اڈوں پر طوفانی موسم میں زمینی آلات کو محفوظ بنانے کے حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی جی بی الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی:شہبازشریف کی مبارکباد

حکام کے مطابق متاثرہ تینوں طیاروں کی مرمت کا عمل جاری ہے جبکہ پروازوں کے شیڈول میں بھی جزوی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔