پیپلز پارٹی جی بی الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی:شہبازشریف کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ انتخابات کے انعقاد پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
و زیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا ہے گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کر کے سیاسی شعور اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس پر وہ خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا، مسلم لیگ ن کی ٹیم نے بھرپور محنت کی ان کو شاباش دیتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔
شہباز شریف نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پر امن الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا جس پر ان کو شاباش ہے۔