مظفرآباد میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری، عوام نے احتجاجی کال مسترد کر دی

Jun 08, 2026 | 13:40:PM
مظفرآباد میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری، عوام نے احتجاجی کال مسترد کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور ) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں، جہاں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح مظفرآباد میں بھی شہری زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور بازاروں، تعلیمی اداروں اور سرکاری و نجی دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔

شہر میں کاروباری مراکز کھلے رہے جبکہ طلبہ و طالبات بھی معمول کے مطابق تعلیمی اداروں میں پہنچے۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق رہی۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں کی وارننگ! کئی علاقے ڈوبنے کا خدشہ

ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے عوام نے نام نہاد احتجاجی کال کو مسترد کرتے ہوئے روزمرہ سرگرمیوں کو ترجیح دی اور معمولاتِ زندگی متاثر نہیں ہونے دیئے۔