تیل مہنگا پڑ گیا، ایئر نیوزی لینڈ نے پروازیں کم کر دیں

Jun 08, 2026 | 09:28:AM
تیل مہنگا پڑ گیا، ایئر نیوزی لینڈ نے پروازیں کم کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بڑھتی ہوئی جیٹ فیول قیمتوں اور مسافروں کی کمزور طلب کے باعث ائیر نیوزی لینڈ  نے آئندہ چند ماہ کے دوران اپنی پروازوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئر نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر   نے ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ سالانہ ایوی ایشن کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اگست سے اکتوبر 2026 کے درمیان اپنی پروازوں میں تقریباً 9 فیصد کمی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کمپنی اپنی پروازوں میں تقریباً 5 فیصد کمی کر چکی ہے، جبکہ موجودہ معاشی حالات اور ایندھن کے بڑھتے اخراجات کے باعث مزید اقدامات ناگزیر ہو گئے ہیں، متعدد ملک کےلئے پروازیں بند بھی کی جا سکتی ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں:سونا مسلسل گرنے لگا، قیمتیں  کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

سی ای او کے مطابق نیوزی لینڈ کے اندر اور بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کی طلب اس وقت توقعات سے کم ہے، جس کے باعث ایئرلائن کو اپنے آپریشنز میں تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے ان روٹس یا سروسز کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جنہیں معطل یا محدود کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عالمی فضائی صنعت کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے اثرات مختلف ایئرلائنز کے آپریشنز اور مسافروں کے سفری اخراجات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔