زین قریشی اور احمد چٹھہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد

Jun 08, 2024 | 15:33:PM
 زین قریشی اور احمد چٹھہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) زین قریشی اور احمد چٹھہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیئے گئے۔

مرکزی سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ سابق وزیراعظم  پاکستان اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے  عہدوں کے لیے ایم این ایز کو نامزد کر دیا، زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر جبکہ زین قریشی اور احمد چٹھہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیئے گئے۔