فلم" سیٹاڈل" کی کاسٹ کی بھارتی صدرسے ملاقات

Jun 08, 2023 | 23:23:PM
فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی صدر دروپدی مرمو نے سربیا میں ورون دھون، سمانتھا پرابھو اور فلم "سیٹاڈل" انڈیا کے دیگر ٹیم ارکان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے انسٹاگرام پر بھارتی صدر کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں "سیٹاڈل" کا پورا عملہ نظر آرہا ہے، سمانتھا پرابھو بھی اس میں شامل ہیں۔

سمانتھا پرابھو کو جلد ہی "سیٹاڈل" انڈیا میں دیکھا جائے گا، دیگر اداکار آج کل انگلینڈ میں عکسبندی میں مصروف ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

بھارتی صدر آج کل سرینام اور سربیا کے دورے پر ہیں، وہ 7 جون کو سربیا پہنچی تھیں۔