کابینہ اجلاس کی جگہ اور وقت تبدیل، اہم وجہ سامنے آ گئی

Jun 08, 2023 | 22:02:PM
Cabinet meeting, place, time, change, important reason, came to the fore, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بجٹ 2023-24 کی منظور ی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کیا گیا کابینہ اجلاس کی جگہ اور وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل صبح طلب کیا تھا ، لیکن اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح کی بجائے دوپہر 3 بجے ہو گا ، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پی ایم ہاوس کی بجائے پارلیمنٹ میں ہو گا ، جس کے فوری بعد اراکین قومی اسمبلی میں چلے جائیں گے ۔

کابینہ اجلاس پارلیمنٹ کمیٹی روم نمبر 2 میں ہو گا ،اجلاس میں نئے وفاقی بجٹ کی منظوری لی جانی ہے،کابینہ ارکان کو بجٹ کے مندرجات بارے آگاہ کیا جائےگا ، نئے ٹیکسز اور عوامی ریلیف پیکج پر بریفنگ ہو گی ، بجٹ منظوری کے بعد فوری طور پر کابینہ ارکان قومی اسمبلی ہال میں چلے جائیں گے، بجٹ کی منظوری کے بعد کل شام کو بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔