احاطہ عدالت میں ملزم پر پولیس کا تشدد، سی پی او گوجرانوالہ, ڈی پی او سیالکوٹ لاہور ہائیکورٹ پیش

Jun 08, 2023 | 11:09:AM
احاطہ عدالت میں ملزم پر پولیس کا تشدد، سی پی او گوجرانوالہ, ڈی پی او سیالکوٹ لاہور ہائیکورٹ پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کی حفاظتی ضمانت کے باوجود احاطہ عدالت میں پولیس کے ملزم پر تشدد کرنے کا کیس، سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم اور  ڈی پی او سیالکوٹ عدالت پیش ہو گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کی حفاظتی ضمانت کے باوجود احاطہ عدالت میں پولیس کے ملزم پر تشدد کرنے کا کیس، سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم اور  ڈی پی او سیالکوٹ عدالت پیش، عدالت نے 37 مقدمات میں مطلوب ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی سکینڈل، فرحت شہزادی اور شوہراحسن جمیل گجر کی آج نیب لاہور طلبی

عدالت نے پولیس کو ملزم پر تشدد نہ کرنے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔