آئی سی سی نے بابر اعظم کو بڑی خوشخبری سنا دی

Jun 08, 2022 | 15:05:PM
بابر اعظم،ٹیسٹ ریکنگ،آئی سی سی
کیپشن: بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، جس کے مطابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

 بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے جوروٹ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی سینچری اسکور کرنے کا صلہ مل گیا اور وہ دو درجے ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے۔

 آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

 ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن تیسرے، بھارت کے جسپریت بھمرا ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر، جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  یہ بات ذہن نشین رہے کہ بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت برقرار ہے۔