آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jun 08, 2022 | 11:23:AM
آصف زرداری،وفد،ملاقات،پیپلزپارٹی
کیپشن: سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں وفد نے رات گئے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے وفد نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں وفد نے رات گئے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس میں ایم پی اے ممتاز چانگ، ایم پی اے شازیہ عابد، ایم پی اے علی حیدر گیلانی شریک تھے۔

 ملاقات کرنے والوں میں رانا فاروق سعید، شہزاد سعید چیمہ، ثمینہ خالد گھُرکی، نیلم جبار، چودھری اسلم گل، عزیز الرحمن چن، فیصل میر، احسن رضوی اور ذیشان شامی، ناصرہ شوکت، ڈاکٹر عائشہ سمیت دیگر بھی شامل تھے۔ آصف علی زرداری نے تنظیمی عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہا۔