دل ہلادینے والا واقعہ۔۔زمین اچانک کاریں نگل گئی۔۔ دیکھئے ویڈیو

Jun 08, 2021 | 23:53:PM
دل ہلادینے والا واقعہ۔۔زمین اچانک کاریں نگل گئی۔۔ دیکھئے ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اسرائیل میں ایک ایسا عجیب و غریب اور دل دہلا دینے والا واقعہ آیا۔جس میں پارکنگ میں اچانک زمین میں بڑا سوراخ بن گیا اور وہاں کھڑی کاریں اس میں گر کر غائب ہوگئیں۔
 میڈیا  رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، پارکنگ میں موجود سِنک ہول اچانک کھلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، اچانک زمین دھنستی دکھائی دیتی ہے اور کاریں یکے بعد دیگرے اس میں گر کر غائب ہوتی ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق یہ واقعہ مغربی یروشلم میں واقع ایک صدی سے زائد پرانے اور بڑے اسپتال شارے زیڈک میڈیکل سینٹر کی پارکنگ میں پیر کی دوپہر کو پیش آیا، سطح کا پانی زیر زمین لے جانے والا ایک بہت بڑا سِنک ہول اچانک ہی کھل کر اندر دھنس گیا تھا۔واقعے میں پانی لے جانے والا سوراخ کھلنے سے پارکنگ لاٹ کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا، سکیورٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین کاریں سوراخ کے اندر گر کر غائب ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ خان اور عا صم اظہر والا معا ملہ ۔۔اداکارہ عا ئزہ خان بھی میدا ن میں آگئیں