یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح،آخری میچ اسٹیڈیم میں دیکھا

Jul 08, 2026 | 12:57:PM
یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح،آخری میچ اسٹیڈیم میں دیکھا
کیپشن: یمنیٰ زیدی فٹ بال میچ کے دوران
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں اوران کاورلڈکپ کاآخری میچ سٹیڈیم جاکردیکھا۔
خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اورشوبز سے عارضی وقفہ لئے ہوئے ہیں،انہوں نے فیفا ورلڈکپ کے دوران پرتگال اوراسپین کے درمیان ہونے والا اہم میچ اسٹیڈیم جا کر دیکھا۔

یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پرمیچ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور ان کا علم صرف ’’10 فیصد‘‘ ہے، تاہم اسٹیڈیم کا ماحول اور شائقین کا جوش و خروش انہیں بے حد پسند آیا،وہ رونالڈوکی مداح ہیں اس کااندازہ ان کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی شیئرکردہ ویڈیواورتصاویرسے لگایاجاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بونی کپور کی بیٹی انشولا رشتۂ ازدواج میں منسلک

واضح رہے کہ پرتگال اوراسپین کے درمیان ہونے والا مقابلہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہواہے۔