نئے سٹیج ڈرامے 15 محرم سے شروع ہونگے، ڈراموں کی فل سنسر ریہرسلز دو روز بعد  ہوگی

Jul 08, 2025 | 23:01:PM
نئے سٹیج ڈرامے 15 محرم سے شروع ہونگے، ڈراموں کی فل سنسر ریہرسلز دو روز بعد  ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)نئے سٹیج ڈرامے 15 محرم سے شروع ہوں گے، سٹیج پرڈیوسرز نے نئے ڈراموں کے سکرپٹس پنجاب کونسل آف دی آرٹس جمع کروا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے یکم محرم الحرام سے 13محرم الحرام تک تھیٹرز بند رکھنے کا کہا گیا تھا، اب نئے ڈرامے15 محرم سے شروع ہوں گے ،ان تھیٹرز  میں لگنے والے ڈراموں کی فل سنسر ریہرسلز دو روز بعد دیکھی جائیں گی ۔شہر لاہور کے10تھیٹرز نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں نئے ڈراموں کے لئے سکرپٹس جمع کروائیں ہیں۔ سکرپٹس منظور ہونے کے بعد ان ڈراموں کو  پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،سکول وین حادثے کا شکار ،ہسپتال لائے جانیوالے طلبا کی تعداد 40 ہوگئی