اسحاق ڈار کی زیرصدارت دوست ممالک سے  سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس

Jul 08, 2025 | 21:05:PM
اسحاق ڈار کی زیرصدارت دوست ممالک سے  سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، پیٹرولیم اور معاشی ترقی جیسے کلیدی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرمایہ کاری کو عملی اور نمایاں اقتصادی نتائج میں بدلا جائے گا, انہوں نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور تیز تر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیر اعظم طارق باجوہ، چیئرمین SECP، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک و دیگر حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ،سکول وین حادثے کا شکار ،ہسپتال لائے جانیوالے طلبا کی تعداد 40 ہوگئی