راولپنڈی: شہر میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس )راولپنڈی میں ہونے والی موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، بارش کے نتیجے میں ڈھوک کالا خان، صادق آباد، شکریال، اور کری روڈ سمیت متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
شدید بارش کے باعث گلیوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا