آئندہ مالی سال کیلئے پولیس افسروں و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئندہ مالی سال کیلئے پولیس افسروں و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص کر دیئے گئے، ضلعی افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے1کھرب 20ارب58کروڑ ،57لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔
آئندہ مالی سال کیلئے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے، سپیشل برانچ کے افسروں و اہلکاروں کی تنخواہ کی مد میں 5ارب 12کروڑ 37لاکھ 60ہزار مختص کئے گئے، کانسٹیبلری افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 8ارب، 48کروڑ، 65لاکھ ،65ہزار ، ٹریننگ کالجز ،انسٹیٹیوٹس کے افسرا ن و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 3ارب، 16کروڑ ،31ہزار، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 5ارب 66کروڑ 68لاکھ ، 8ہزار روپے مختص کئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری کر دیا گیا
ایس پی یو افسروں و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 6ارب، 28کروڑ 73لاکھ ،15ہزار، سیف سٹی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے1ارب 77کروڑ10لاکھ روپے، پی ایچ پی افسران واہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 9ارب26کروڑ85لاکھ ،8ہزار، سی سی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 2ارب 1کروڑ 7لاکھ ،72ہزار، آر ایم ایف افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 1ارب18کروڑ 24لاکھ 69ہزار مختص کئے۔
اس کے علاوہ ایلیٹ فورس افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے 61کروڑ67لاکھ ،97ہزار مختص کئے، قومی رضاکاروں کی تنخواہ کے لئے 19کروڑ31لاکھ اور93ہزار روپے مختص کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے یونٹس پر ڈسکاؤنٹ ملے گا؟وزیر توانائی نے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی