حکومت کا مختلف شعبوں میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری لانے کا فیصلہ

Jul 08, 2025 | 15:08:PM
حکومت کا مختلف شعبوں میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف وزارت تجارت،صنعت و پیداوار اور اطلاعات سمیت کئی وزارتوں کے سیکرٹریز سے ناخوش ہیں،وزیراعظم نے 7وزارتوں کےسیکرٹریزنجی شعبے سے لینے کی ہدایت کردی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباقاعدہ اشتہار جاری کردیا،پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز،ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور مختلف اداروں کےسربراہان کے لیےدرخواستیں طلب کرلیں،اہم عہدوں پر تعیناتیاں 2 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر ہوں گی۔

نئی پالیسی کے تحت گریڈ 22کے افسران کو بھی پرکشش ملازمت لینےکا موقع دیا جائے گا،بھرتی ہونے والے افسران کو بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی۔

 یہ بھی پؑڑھیں:بجلی کے 200 یونٹ کا معاملہ،قومی اسمبلی سے اہم خبر آ گئی

اہلیت کے لیے کم از کم ماسٹرز،20 سال کا تجربہ اور 12 سال سینئر سطح پر خدمات کی شرط رکھی گئی ہے،امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سال ہوگی، مزید رعایت بھی دی جا سکے گی

وزیراعظم ہاؤس کےمطابق حکومتی اقدام سےنظام کومؤثر، فعال اور جدید بنایا جاسکے گا،بہترین ماہرین کو راغب کرنے کیلئے تنخواہیں اور مراعات مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہوں گے۔