اسرائیل کا اپنے فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف

Jul 08, 2025 | 12:28:PM
 اسرائیل کا اپنے فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ رات شمالی غزہ میں اس کے 5 فوجی ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی آئی ای ڈی دھماکے اور حماس جنگجوؤں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ سارجنٹس میر شمعون، موشے نسیم، نوم ہارون، بن یامین اسولین، موشے شموئل ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2 شدید زخمیوں سمیت 14 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران سے پابندیاں مناسب وقت پر ہٹائیں گے:ٹرمپ