ایران سے پابندیاں مناسب وقت پر ہٹائیں گے:ٹرمپ

Jul 08, 2025 | 11:36:AM
 ایران سے پابندیاں مناسب وقت پر ہٹائیں گے:ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی غیر رسمی عشائیہ ملاقات کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت طے ہو گیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو پرامن انداز میں ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں، اور مناسب وقت پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

ایرانی حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ایران میں حکومت بدلنے کا فیصلہ صرف اور صرف ایرانی عوام کو کرنا ہے۔ ہمارا مقصد خطے میں استحکام اور امن ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم نے بھی امریکی صدر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا گیا ہے، تاہم امریکہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں

 ان کے درمیان جنگ کو روک کر ہم نے دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔ ہم نے دونوں ملکوں کو جنگ کے بجائے تجارت کی پیشکش کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک بڑی مشترکہ کامیابی ہے۔