مریم نواز کا پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا عندیہ

Jul 08, 2022 | 21:34:PM
مریم نواز ،پیٹرول ،قیمتیں ،کم ،عندیہ
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں شیخوپورہ میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسہ سے مریم نواز نے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ جانتے ہیں یہ مہنگائی کس کی وجہ سے ہے۔ فتنہ خان پنجاب آپ کو ووٹ کیوں گے؟ پنجاب غریب ہوگیا، پنکی پیرنی اس کے بچے اور فرح گوگی ارب پتی بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گالیاں دیتے ہیں، لوگوں کے نام بگاڑتے ہیں مگر اپنی کارکردگی نہیں بتاتے۔ عمران خان ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں ڈیڑھ منٹ بھی پنجاب کی کارکردگی نہیں بتاسکتا۔ پنجاب میں غریبوں کو بجلی مفت دے رہے ہیں تو فتنہ خان عدالت میں چلاگیا۔ فتنہ خان سن لو، پنجاب کے والی وارث موجود ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے طیبہ گل سے ویڈیو لیکر وزیراعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا۔ عمران خان نے طیبہ گل سے ویڈیو لیکر چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ طیبہ گل عمران خان کے پاس انصاف کے لیے گئی تھی۔ عمران خان دور میں وزیراعظم ہاؤس کو بلیک میلنگ کا اڈہ بنایا گیا تھا۔ 

انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شکر ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف عوام کو بڑا ریلیف دیں گے۔ آئندہ چند مہینوں میں ن لیگ ملک کو بحرانوں سے نکال دے گی۔