پنجاب حکومت کا رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

Jul 08, 2022 | 21:09:PM
پنجاب ،حکومت ،رینجرز ،خدمات ،فیصلہ
کیپشن: پنجاب رینجرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق سیکریٹری فوڈ پنجاب کی زیرصدارت گندم اور آٹا کی سمگلنگ روکنے کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور ہیڈ کوارٹر، پنجاب رینجرز، موٹروے پولیس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پولیس، سپیشل برانچ کے نمائندوں سمیت ڈویژنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر فوڈ نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں شریک کور ہیڈ کوارٹر کے نمائندہ کرنل فیصل نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی میں ”آئی بی“ اور”ایم آئی“ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے مدد مل سکے۔ کمیٹی شرکاء نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پرھیں: وزیرپیٹرولیم کا گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑا بیان

کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق راولپنڈی ڈویژن، ڈی جی خان ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن میں فوڈ چیک پوسٹوں پر رینجرز کو تعینات کیا جائے گا جبکہ میانوالی اور بھکر میں رینجرز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔