تھرپارکر؛رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا،2جوان شہید 18 زخمی

Apr 21, 2024 | 11:24:AM
تھرپارکر؛رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا،2جوان شہید 18 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھرپارکر میں رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹنے  سے 2  نوجوان شہید جبکہ 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق تھرپاکرکے علاقہ  اسلام کوٹ کے  قریب گاؤں آڈے جو تڑ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے  رینجرز کے2 نو جوان شہید جبکہ 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایم ایس ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں رینجرز کے   دو نوجوان  اہلکار  قاسم اور ابراہیم شہید ہوئے  ہیں جبکہ زخمی ہونے والے جوانوں کا اسلامکوٹ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
 ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ رینجرز کے ٹرک سے حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے