نورا المطروشی عرب دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں جو خلا میں جا ئیں گی

Jul 08, 2021 | 23:06:PM
 نورا المطروشی عرب دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں جو خلا میں جا ئیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی  نورا المطروشی عرب دنیا کی پہلی خاتون بن گئی  ہیں جو خلابازی کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے ملک کے خلاباز گروپ کے لیے ہزاروں درخواست گزاروں میں سے 2 افراد کو چنا تھا جن میں نورا المطروشی بھی شامل تھیں۔ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق شارجہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ میکینیکل انجینئر نے لڑکی ہونے کے باوجود اسکول میں سیاروں اور ستاروں کے بارے میں پڑھتے ہوئے خلا میں جانے کا خواب دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ننھیال والے ملاح تھے، میں کہوں گی انہوں نے سمندر کو تسخیر کیا اور یونانی زبان میں ’ایسٹروناٹ‘ کا مطلب ’اسٹار سیلر‘ ہے۔نورا المطروشی اور ان کے ملک کے 33 سالہ محمد الملا رواں برس کے اواخر میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر میں تربیت کے لیے امریکا جائیں گے۔وہ خلا بازوں سے متعلق اماراتی فیلو شپ میں سلطان النیادی اور ہزہ المنصوری کے ساتھ ہوں گے۔

دونوں اماراتی شہری ان دنوں دبئی میں اِن-ہاؤس ٹریننگ حاصل کررہے ہیں، جہاں وہ روسی زبان سیکھنے سے لے کر فلائنگ سے متعلق بھی جان رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے حالیہ چند سالوں میں خلا کی تسخیر میں قدم رکھا ہے لیکن وہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کی فوری رہائی کا حکم