وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن۔۔ فرائض میں غفلت برتنے پر6 افسرعہدے سے فارغ

Jul 08, 2021 | 17:25:PM
وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن۔۔ فرائض میں غفلت برتنے پر6 افسرعہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض سے غفلت پر 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے دورہ ڈی جی خان کے دوران عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لے لیا۔
 وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق، ایکسین ہائی وے ڈی جی خان گلفام اقبال، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق، جیل سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفر گڑھ عمران شمس اور تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے، پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا، عہدے پر رہے گا، سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں، افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ