سانگھڑ:2کمسن بچیاں نہر میں ڈوب کر جاں بحق

Jul 08, 2021 | 11:43:AM
سانگھڑ:2کمسن بچیاں نہر میں ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نہر میں ڈوبنے کا دوسرا واقعہ ،دو کمسن بچیاں پنییل نہر میں ڈوب کر جانبحق ہو گئیں ۔
 تفصیلات کے مطابق سانگھڑ  مکینوں کے مطابق  واقعہ  چٹاری تھانے کی حدود گاؤں جانی جونیجو میں پیش آیا جہاں پرانی نہر میں پانی مسلسل کھڑا رہتا ہے ،بچیاں کھیل رہی تھیں کہ اچانک نہر میں گر گئیں ۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 4 سالہ زیبا اور تین سالہ شہزادی کے نام سے ہوئی،حادثے کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ،بچیوں کی نعشوں کو ورثاء اپنے گھر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:    خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی،سائرہ بانو