خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی،سائرہ بانو

Jul 08, 2021 | 11:21:AM
خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی،سائرہ بانو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سائرہ بانو نے کہا کہ ’دلیپ کمار صاحب کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی ’خُدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جب اُنہوں نے سائرہ بانو کو اُن کے شوہر کے انتقال کی خبر دی تو وہ زور زور سے رونے لگیں۔ڈاکٹر کے مطابق اس افسوس ناک اور دل دہلا دینے والے موقع پر سائرہ بانو نے کہا کہ ’خُدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سب اُن کے لیے دُعا کریں۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت نے مثال قائم کی ہے، سائرہ بانو نے ہر حال میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا اور کبھی اُنہیں تنہا نہیں چھوڑا۔اب دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو تنہا ہوگئی ہیں جبکہ اُن کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    جبل علی پورٹ پر دھماکہ !!!پورا دبئی ہل گیا