ومبلڈن میں راجر فیڈرر کا سفر تمام۔۔پو لینڈ کے ہوبرٹ سیمی فائنل کھیلیں گے

Jul 08, 2021 | 00:50:AM
ومبلڈن میں راجر فیڈرر کا سفر تمام۔۔پو لینڈ کے ہوبرٹ سیمی فائنل کھیلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انھیں کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔ ہوبرٹ ہرکاز نے راجر فیڈرر کو 3-6، 6-7 اور 0-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔حریف کھلاڑی نے راجر فیڈرر کو تیسرے سیٹ میں ایک بھی گیم نہ جیتنے دیا۔

یہ بھی یا د  رہے کہ ومبلڈن کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرر کوئی گیم جیتے بغیر سیٹ ہار ے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل۔۔اداکارہ 22 ویں منزل سے نیچے گر کر دم تو ڑگئیں۔۔ویڈیو وا ئرل