خیبرپختونخوا میں طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم، درخواست جمع کروانے کا طریقہ سامنے  آ گیا

Jan 08, 2026 | 23:59:PM
خیبرپختونخوا میں طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم، درخواست جمع کروانے کا طریقہ سامنے  آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم، درخواست جمع کروانے کا طریقہ سامنے  آ گیا۔ 
خیبرپختونخوا میں بصارت سے محروم طلبا لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ایسے تمام نابینا اور بصارت سے محروم طلبا جو کسی تسلیم شدہ کالج، جامعہ یا مدرسے میں زیر تعلیم ہوں وہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار کا خیبرپختونخوا کا مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

طلبا کا محکمہ سماجی بہبہود کا جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، درخواستیں آن لائن ایم آئی ایس فارم کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔

لیپ ٹاپ میرٹ اور دستیاب فنڈز کے مطابق فراہم کیے جائیں گے جبکہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند طلبا کو ترجیح دی جائے گی۔

درخواستیں ویب سائٹ www.swkpk.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پی ایس ایل کی مالی حیثیت بڑھ گئی،  2 نئی ٹیمیں دیگر ٹیموں کی مجموعی فیس سے زیادہ فیس دیں گی