وفاقی حکومت کاسال 2026 کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقراررکھنے کی تیاری جاری ہیں۔وفاقی حکومت نے سال 2026 کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاورڈویژن نے2026 کیلئے ملک بھرمیں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ۔نیپرا پاورڈویژن نے درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
گھریلوصارفین کیلئے بجلی کازیادہ ٹیرف 47.69روپے فی یونٹ برقرار رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 10.54روپے،ایک سوایک سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01روپے،ایک سے100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف22.44روپے ،ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف33.10 روپے ،ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 37.99روپے ،ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 40.22روپے ،ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 41.62روپے ،ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف42.76 روپے ،ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ٹیکسوں کوملاکرسلیب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔
تجویز کے مطابق ماہانہ50یونٹ تک کےگھریلولائف لائن صارفین کیلئے3.95 روپےکا ٹیرف برقرار رہے گا ،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپےبرقرار رہے گا۔
اس سےقبل نیپرا نےسال 2026 کیلئے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی ۔نیپرا نےاپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔نیپرا نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:’’اپوزیشن لیڈر کا معاملہ لٹک گیا‘‘ حکومت کا بڑا فیصلہ، فیصل چودھری کا چونکا دینے والا انکشاف