محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی نہیں کیا جائیگا،فیصل چودھری

Jan 08, 2026 | 20:51:PM
محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی نہیں کیا جائیگا،فیصل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔

24نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اہم انکشافات کیے ہیں۔ 

فیصل چودھری کاکہناتھا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔

فیصل چودھری کے مطابق حکومت اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرچکی ہے اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے دونوں ناموں پر اتفاق نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو پارلیمان کے اندر مؤثر کردار ادا کرنے سے روکنے کیلئے دانستہ طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے کو متنازعہ بنائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا؛ امیگریشن اہلکار کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والی خاتون کون تھیں؟ حیران کن انکشاف