منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے 34 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد جان) باجوڑ میں منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے 34 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق نے آج بتایا ہے کہ باجوڑ میں معطل کئے گئے پولیس اہلکار میں منشیات فروشوں سے پیسے وصول کرنے اور دیگر تعلقات رکھنے میں ملوث پائے گئے تھے۔
ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ ان پولیس اہلکاروں کی کافی عرصہ سے نگرانی کی جا رہی تھی۔
ڈی پی او باجوڑ نے پچھلے ماہ بھی منشیات پروشوں سے تعلق رکھنے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔
ڈی پی او نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور انکے سہولت کاروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔