پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم  185 کروڑ روپے میں فروخت، سیالکوٹ کے نام سے منسوب ہو گئی

Jan 08, 2026 | 18:35:PM
 پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم  185 کروڑ روپے میں فروخت، سیالکوٹ کے نام سے منسوب ہو گئی
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بولی جیتنے والے حمزہ مجید کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں ٹیم کی نیلامی کے لئے بولی 170 کروڑ روپے سے شروع ہوئی اور بڑھ کر 185 کروڑ روپےپر تمام ہو گئی۔ سیالکوٹی منڈا 185 کروڑ روپے میں آٹھویں ٹیم لے اڑا، بولی لگا کر ٹیم کے حقوق حاصل کرنے والے او زیڈ دیویلپرز  اس ٹیم کا نام سیالکوٹ سے منسوب کریں گے۔ 

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بیس پراٸز 170کروڑ رکھی گئی تھی۔ اس آٹھویں ٹیم کو خریدنے کے لئے آٹھ بڈرز   میدان میں آئے تھے۔ 

بولی کی ابتدا کرتے ہوئے  آئی ٹو سی نے 172 کروڑ کی بولی لگا دی تھی۔ اس کے بعد ایم نیکسٹ نے 173 کروڑ کی بولی لگا دی۔

دو بولیاں آنے کے بعد سوچ بچار کے لئے ٹائم آؤٹ ہوا۔ تیسری بولی  آئی ٹو سی نے  لگائی، انہوں نے ٹائم آؤٹ کے بعد 175 کروڑ کی بولی لگا دی۔ ایم نیکسٹ نے 176 کروڑ کی بولی لگا دی

اس بولی کے جواب میں  او زی گروپ نے 178 کروڑ کی بولی لگا دی۔اس کے ردعمل میں  آئی ٹو سی نے 180 کروڑ کی بولی لگا دی تھی۔

نیلامی کے دوران بڈرز نے کئی بار سوچ بچار  سوچ بچار کا  وقت مانگا۔آخری مرتبہ سوچ بچار کا وقت ختم ہونے کے بعد نیلامی دوبارہ شروع ہوئی تو  181 کروڑ روپے کی بولی لگا دی گئی۔

آئی ٹو سی نے بولی بڑھا کر  182 کروڑ روپے کر دی۔ اس کے جواب میں اوزی ڈیویلپرنے  بولی مزید بڑھائی اور 185 کروڑ روپے کی آفر کر دی۔ اس بولی پر ہی نیلامی فائنل ہو گئی۔ پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم  185 کروڑ روپے میں بک گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم175 کروڑ روپے میں بک گئی،نام سامنے آگیا

 ٹیم کے حقوق حاصل کرنے والے او زیڈ دیویلپرز  کے حمزہ مجید نے بولی جیتنے کے بعد مختصر گفتگو کی اور بتایا کہ وہ  اس ٹیم کا نام سیالکوٹ سے منسوب کریں گے۔