گجرات: اندرون شہر میں جنگلی بندر گھس آئے، علاقے میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد) گجرات اندرون شہر میں جنگلی بندر گھس آئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
چوک ماہنہ، چاہ پیپل والا کھو،فوارہ چوک،کھاری کھوئی،قلعہ ڈھکی سمیت دیگر علاقوں میں بندروں کی اچھل کود جاری ہے،بندروں کی چھتوں اور بجلی کی تاریں پھلانگنے کی فوٹیجز سامنے آگئی ۔
علاقہ مکین کاکہناہے کہ بندر گھروں کی چھتوں سے سامان اٹھا کر بھی بھاگ جاتے ہیں ،کئی بچے بندروں کے زخمی ہونے کا نشانہ بن چکے،ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر گیا محکمہ وائلڈ لائف بندروں کو پکڑنے میں ناکام ہے،
انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف جبکہ شہری خوف کا شکار ہیں،علاقہ مکینوں نے درخواست کی ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ان بندروں کو پکڑنے کا کا بندو بست کرے ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں حیدر آباد کی انٹری، 7ویں ٹیم کس نے اور کتنے میں خریدی؟