وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ،ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے

Jan 08, 2026 | 10:37:AM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ،ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ  پولیس کالج کا دورہ کیا جس کے دوران  انہوں نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس  کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور  تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔

محسن نقوی نے اعلی کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کو بھرپور داد دی، انہوں نے کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے، نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پولیس افسران کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی، اس ضمن میں نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کے لئے معاہدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لاہور گریژن کا دورہ، فوج کی تربیتی استعداد اور جدید سہولیات کا جائزہ

بیجنگ پولیس کالج کے صدر وو وائی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعلیمی و عملی تربیت بارے آگاہ کیا، بریفنگ میں کہا گیا کہ بیجنگ پولیس کالج میں تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ اے ائی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔