وینزویلا تیل بیچ کر صرف امریکی سامان خریدے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Jan 08, 2026 | 09:30:AM
وینزویلا تیل بیچ کر صرف امریکی سامان خریدے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے صرف امریکی سامان خریدے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی زرعی مصنوعات، ادویات، طبی آلات، بجلی کارخانے اور توانائی کی سہولیات بہتر بنانے کے آلات اس سامان میں شامل ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وینزویلا اسی صورت میں اپنا تیل بیچ سکےگا اگر یہ امریکی مفادات میں ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا امریکی قومی مفادات کو پورا نہیں کرسکتا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 66 عالمی تنظیموں سے نکلنے کا اعلان کردیا