جے یو آئی کا خیبر پختونخواہ کے امیدواروں کا اعلان

Jan 08, 2024 | 23:52:PM
جے یو آئی کا خیبر پختونخواہ کے امیدواروں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخواہ میں امیدواران کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جا اجرا کر دیا،انتخابی میدان میں مقابلہ کیلئے  اہم شخصیات ذمہ داری سونپ دی گئی،سربراہ جے یو آئی اے مولانا فضل الرحمان بذات خود ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کیلئے امیدوار ہوں گے اور مولانا  کے 2 صاحبزادے بھی انتخابی میدان میں حصہ لیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق   اہم شخصیات میں سے مولانا اسعد محمود کو  این اے 43 ٹانک سے،مولانا اسجد محمود کو این اے 41 لکی مروت سے، سابق ڈپٹی سپیکر زاہد خان درانی این اے 39بنوں سے، کرک سے شاہ عبدالعزیز، ہنگو سے مولانا عبید اللہ اور  کوہاٹ سے گوربنگش امیدوار ہونگے۔
دوسری جانب نوشہرہ سے پرویزخان خٹک ، چارسدہ سے مولانا گوھر شاہ اور مفتی گوہر علی,مرادن سے اعظم خان ،قاری نیاز علی اور کلیم اللہ,پشاور سے نور عالم خان ، عرفان اللہ شاہ ، ناصر خان ، سعیدجان اور حسین,صوابی سے مولانا فضل علی اور عبدالرحیم, ہری پورسے محمد ایوب ،ایبٹ آباد سے عدنان اور احمد نصیر جے یو آئی کی طرف سے امیدوار ہوں گے۔

دیگر اہم رہنماؤں میں  مانسہرہ سے کفایت اللہ اور سردار وقار الملک،بٹگرام سے قاری یوسف ، بونیر اے ولی الرحمان اور ملاکنڈ سے مفتی کفایت اللہ کو  انتخابی دنگل میں اتارا گیا ہے۔دیر لوئر سے محمد شیر اور سراج الدین جبکہ  دیر بالا سے محمد نبی شاہ امیدوار نامز د کیے گئے ہیں۔سوات سے عبد الغفور ، قیصر خان اور رحیم اللہ کو  پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ کا اجرا کیا گیا۔تاہم جے یو آئی نے کوہستان چترال اور شانگلہ سے ابھی تک  ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی بھی کئی نشستوں پر ٹکٹ جاری کر  دئیے ہیں۔ اکرم خان درانی بنوں کی دو نشستوں پر امیدوار نامزد  کیے گئے ہیں۔بنوں سے عدنان خان اور شیراعظم وزیر ، کرک سے میاں نثار اور عماد اعظم،صوابی اے نورالاسلام اور غفور جدون،مردان سے حافظ اختر علی ، عدنام خان عبید اللہ،چارسدہ سے ارشد عبداللہ ، الہی جان اور محمد احمد،ارباب فاروق ،پشاور سے صدیق پراچہ اور عمر خان ،پی کے 79 سےمولانا عطاء الحق درویش ،پی کے 80 سے مولانا امان اللہ حقانی،پی کے 87 سے لیاقت خان ،پی کے 88 سےاحد خٹک کو  ٹکٹ جاری کی گئی ہیں۔

مانسہرہ اور ایبٹ آباد سے خواتین بھی جنرل نشستوں پر امیدوار ہونگی،پی کے 36مانسہرہ سے صائمہ بی بی،پی کے 43 ایبٹ آباد سے بصیرت ارباب عباسی، پی کے 44 سے عائشہ حمید اللہ اور پی کے 48 ہری پور اے رقیہ بی بی کو  نامزد کیا گیا ہے۔
نوشہرہ سے سابق وزیر داخلہ پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے، لکی مروت سے منور خان، ٹانک سے محمود احمد ،چترال سے مولانا ہدایت الرحمان، سوات سے بخت زادہ، سید قمر ،ثناء اللہ ، حجت اللہ، دیر بالا سے گل نور شاہ ، عزیزالرحمان،احسان اللہ  اور دیر لوئر سے فرید اللہ ،عمران خان ، محمد نبی شاہ امیدوار ہوں گے۔شاہی نواب ،حاجی ممتاز حفیظ الرحمان اور امجد علی کو بھی پارٹی کیطرف سے  ٹکٹ جاری ہوئے ہیں۔