محمد رضوان ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

Jan 08, 2024 | 13:22:PM
محمد رضوان ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان  ٹی 20 ٹیم کا  نائب کپتان مقرر کردیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کےمطابق محمد رضوان اسوقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بارہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،قومی کرکٹ ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔