بسوں کے المناک حادثے میں 38 افراد ہلاک

Jan 08, 2023 | 17:36:PM
سینیگال، مسافر بسوں، تصادم، 38افراد ہلاک،
کیپشن: حادثے کا شکار ہونیوالی بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افریقی ملک سینیگال میں 2 مسافربسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق براعظم افریقا کے ملک سینیگال کے شہر کافرین کے قریب مرکزی شاہراہ پر اتوار کی صبح2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
سینیگال میں ریسکیو آپریشن کے نگران سرکاری ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ بسوں میں مجموعی طور پر 125 مسافر سوار تھے جن میں سے 38 موقع پر ہی ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو کافرین کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو آپریشن کے سربراہ نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے تصادم کا شکار ہونے والی بسوں کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کےلئے بحال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ کا ”میرا دل یہ پکارے آجا“ گانے پر بولڈ ڈانس ، ویڈیو وائرل