ٹک ٹاکر عائشہ کا ”میرا دل یہ پکارے آجا“ گانے پر بولڈ ڈانس ، ویڈیو وائرل 

Jan 07, 2023 | 20:49:PM
میرا دل یہ پکارے آجا، شہرت کی بلندیوں، عائشہ، بولڈ ڈانس، سوشل میڈیا صارفین، آگ بگولا،
کیپشن: ٹک ٹاکر عائشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)”میرا دل یہ پکارے آ جا“سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائشہ (مانو)کی اسی گانے پر بولڈ ڈانس کی وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عرف مانو کا شمار پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے، عائشہ نے اپنی دوست کی شادی میں سدا بہار گانے ”میرا دل یہ پکارے آ جا“پر ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ، عائشہ کے ڈانس کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پذیرائی ملی ، یہاں تک کہ بھارت کے ٹک ٹاکر فیضان انصاری نے انہیں شادی کی آفر کردی اور نکاح خواں کو بلا کر فرضی نکاح کرکے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
عائشہ کی ویڈیو ہٹ ہونے کے بعد ٹک ٹاکر کو پاکستان کے تمام میڈیا چینلز نے اپنے پروگرام میں مدعو کیا اور ان کی زندگی کے بارے میں سوالات کئے، عائشہ کی وائرل ہونیوالی ویڈیو کی تعداد کروڑوں میں جا چکی ہے،اس ویڈیو سے متعلق کہا گیاہے کہ عائشہ عرف مانو نے صرف 3 دن میں 34 لاکھ روپے زائد کمائے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کی امیتابھ بچن کے نواسے کےساتھ ویڈیووائرل
عائشہ کی وائرل ہونیوالی ویڈیو کی خصوصیات میں اس کے شائستہ حرکات ، مناسب لباس اور ٹھہراﺅ تھا جس کو ہر شخص نے پسند کیا، عائشہ نے نام اور دام کمانے کے بعد اسی گانے پر ایک اور ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عائشہ نے غیرمناسب لباس پہنا ہوا ہے اور حرکات بھی بے ہودہ ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا