سلمان خان کی گھوڑے کیساتھ تصویر۔۔مداحوں نے کیا کیا چوٹیں کیں۔۔؟

Jan 08, 2022 | 19:23:PM
سلمان خان ،گھوڑے، کیساتھ ،تصویر
کیپشن: سلمان خان کی گھوڑے کیساتھ تصویر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کےسپر سٹار سلمان خان نے گھوڑے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر خوب دلچسپ تبصرے کئے۔حال ہی میں سلمان خان کو سانپ کے کاٹنے کی خبر سامنے آئی تھی اسی تناظر میں ایک مداح نے بھائی جان کو گھوڑے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’کاٹ لے گا‘‘۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر گھوڑے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تو ان کے فین خوب محظوظ ہوئے، ایک من چلے نے تو بالی سٹار کو محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیدیا۔تصویر میں سلمان خان نے گھوڑے کو خود سے بہت قریب کر رکھا ہے، اس تصویر کو کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے پسندیدگی کی سند بخشی جبکہ ٹیلی ویژن اداکار ارجن بجلانی اور یوویکا چوہدری نے تبصرے کے خانے میں دل کے ایموجیز چھوڑے۔بالی ووڈ کے بھائی جان کے کئی مداحوں نے بھی اس دوران تبصرے کئے، ایک نے لکھا ’بیچارا گھوڑا، سوچ رہا ہے، آج تو ٹائیگر دبوچ ہی نہ لے‘۔دوسرے مداح نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’بھائی زیادہ پیار مت کرنا کاٹ لے گا‘،اس موقع پر ایک اور نے لکھا ’دونوں ہی گھوڑے ہیں، ایک زمین پر بھاگتا ہے اور دوسرا باکس آفس پر، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں سلمان خان‘۔ایک خاتون پرستار نے گھوڑے کو خوش قسمت قرار دیا کیونکہ سلمان خان نے اسے گلے لگارکھا ہے۔خاتون نے مزید لکھا کہ گھوڑا بہت خوش قسمت ہے، جسے گلے لگایا گیا، یہاں کتنی لڑکیاں ہیں ،جو آپ کو گلے لگانا چاہتی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: 18 گھنٹے ہو گئے ہیں برف ہٹانے والی گاڑی نہیں پہنچی، اللہ کرے۔۔۔اے ایس آئی نوید کی مری سے آخری گفتگو