پشاور: امراضِ قلب کے ہسپتال سے کارڈیالوجی ڈسپوزیبلز چوری

Feb 08, 2026 | 23:36:PM
پشاور: امراضِ قلب کے ہسپتال سے کارڈیالوجی ڈسپوزیبلز چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے لاکھوں روپے مالیت کے کارڈیالوجی ڈسپوزیبلز چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واقعے سے متعلق باقاعدہ ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پولیس کو تحریری درخواست جمع کرائی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے سرکاری املاک کے ضیاع پر اظہار تشویش کیا۔

مقدمہ متن میں لکھا گیا کہ چوری شدہ سامان میں اہم طبی ڈسپوزیبلز شامل ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج، انوینٹری ریکارڈ اور دیگر دستاویزی شواہد پولیس کے حوالے کر دیے گئے، ملزم مستقل سرکاری ملازم نہیں بلکہ کنٹریکٹ پر تعینات تھا۔

اِسی طرح واقعے میں دیگر افراد کی ممکنہ شمولیت کے پہلو پر بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا، سرکاری طبی وسائل کی چوری کو عوامی مفاد کے خلاف سنگین جرم قرار دیا گیا۔

انتظامیہ نے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کی استدعا کی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔